الجزیرہ امریکہ نے اپنے کیبل نیوز چینل کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الجزیرہ امریکہ کے چیف ایگزیکٹو افسر ال اینسٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاشی چیلنجز کی وجہ سے اس بزنس ماڈل کو جاری نہیں رکھا جا سکتا۔
خیال رہے کہ الجزیرہ امریکہ کا افتتاح 2013 میں ہوا تھا اور اس نے سی این این اور فاکس نیوز کے متبادل کے طور پر کام کا عزم ظاہرکیا تھا۔ قطری براڈکاسٹر نے لاکھوں ڈالر امریکی صحافیوں کو چینل میں شامل ہونے پر خرچ کئے ۔وہ ناظرین کی توجہ اپنے نیوز پروگرامز کی جانب مبذول
کروانے کی تگ و دو بھی کرتے رہے۔
انتظامیہ نے وعدہ کیا کہ وہ رواں برس اپریل میں چینل کی نشریات بند ہونے کے بعد امریکہ میں اپنی آن لائن کوریج کو بڑھائے گا۔الجزیرہ امریکہ نے سابق امریکی نائب صدر الگور کےکرنٹ ٹی وی کی جگہ لی تھی۔
انھوں نے اسے 50 کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔یہ چینل چھ کروڑ امریکی دیکھ سکتے تھے۔ اس کی ریٹنگ کے مطابق گزشتہ برس اسے 19000 افراد نے دیکھا۔یہ چینل امریکہ کے بڑے نیوم نیٹ ورک کے مقابلے میں کم ریٹنگ کا حامل تھا۔چینل کو اندورنی طور پر بھی افراتفری کا سامنا رہا۔